ماربل یا ٹائل؟
ماربل یا ٹائل؟
جب آپ گھر، دوکان یا تعمیرات کرتے ہیں تو آپ کے ذہن میں یہ خیال عام ہو تا ہے کہ ماربل لگائیں یا ٹائل؟ اس ٹینشن کو دور کرنے کیلئے ہم آپ کو ماربل اور ٹائل کے فائدے اور نقصانات کے بارے میں بتائیں گے اور آپ کو یہ بھی بتائیں گے کہ کو نسی جگہ پر ماربل یا ٹائل؟ لگانا اچھا ہے اور کونسی جگہ پر ٹائل لگانا اچھا ہے۔
سب سے پہلے کچھہ بھی ڈیفرنس کئے بنا بتا دو کہ ماربل بیسٹ ہے۔ گھر کی کنسٹرکشن کروانی ہو اگر آپ کو لگ رہا ہو کہ گھر لانگ ٹائم رکھنی ہے تو اس کیلئے ماربل بیسٹ ہے۔ کیونکہ ماربل کی جو موٹھائی ہوتی ہے وہ ٹائل کے مقابلے میں زیادہ رہتی ہے۔ مطلب اگر ٹو ٹے گا تو ٹائل ٹوٹے گا ماربل کے ٹوٹنے کے چانسس بہت کم ہوتے ہے۔ دوسری چیز اگر ماربل خراب ہو جائے تو ان کو بار بار پالش کیاجاسکتا ہے جس سے وہ نیا جیسے ہو جائے گا۔ ماربل کی ایک خاصیت یہ ہے کہ اس سے روم ٹھنڈا رہتا ہے۔ ماربل اگر ٹوٹ گیا تو آپ اسے رپیئر کرسکتے ہیں کیونکہ ماربل کے شیڈز نیچرل ہوتے ہیں آسانی سے مل جاتے ہے۔ اور اگر ٹائل ٹوٹ گیا تو اس کیلئے آپ کو پھر سے نیا ٹائل اسی جیسا خریدنا پڑے گا جو اکثر ملتا بھی نہیں یا میچ نہیں کرتا تو یہ بھی ایک پریشانی ہوتی ہے ٹا ئل میں ۔ ٹائل واش روم کیلئے بیسٹ ہے اگر آپ چاہتے ہیں کہ واش روم میں ٹائل لگا لیں کیونکہ آج کل واش روم کیلئے نت نئے ٹائل ڈیزائن مارکیٹ میں دستیاب ہیں لیکن یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کہ ٹائل کی لائف جتنی بھی اچھی کوالٹی لگالیں ماربل کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ اگر ریٹ کی بات کریں تو دونوں کا ریٹ بھی تقریبا ایک جیسا ہے بلکہ اکثر تو ٹائل مہنگا مل جاتا ہے اور لگا نے کیلئے دونوں پر ایک جیسا خرچہ آجاتا ہے ۔ لیکن یہاں ایک چیز یہ ہے کہ لگانے میں ماربل توڑا زیادہ ٹا ئم لیتا ہے کیونکہ ماربل لگانے کےبعد پالش کرنا پڑتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر ایک جگہ پر ٹائل لگانے میں 10 دن خرچ ہو جا تے ہیں تو ماربل لگانے میں 20 دن خرچ ہونگے۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ ایک گھر بنا رہے ہیں اور توڑے ٹائم یلئے تو پھر آپ ٹائل کے ساتھ جا سکتے ہے لیکن اگر آپ لانگ ٹائم کیلئے گھر یا کوئی اور ابادی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو پھر ماربل لگانا بیسٹ ہے۔ آج کل ماربل میں بھی نت نئے ڈیزائن آرہے ہیں اگر آپ ہم سے مشورہ لیں کہ ماربل اچھا ہے یا ٹائل تو ہم آپ کو ماربل کامشورہ دیں گے۔ہر قسم ماربل کیلئے رابطہ کریں ۔ سوات ماربل فیکٹری مردان